مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب ایردوغان نے کہا ہے کہ سنی یا شیعہ نام کا کوئی دین نہیں، ہمارا صرف ایک ہی دین ہے جو اسلام ہے۔ اطلاعات کے مطابق تیونس سے واپسی کے دوران طیارے میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ مغربی ممالک مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مغربی میڈیا انہیں اور ان کے ملک کو سنی مسلمان کے نام سے پکار رہا ہے تاہم وہ سنی یا شیعہ کی تفریق کا حصہ نہیں بنیں گے کیونکہ وہ صرف اسلام کو مذہب سمجھتے ہیں۔بیت المقدس سے متعلق استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس پر تبصرہ کرتے ہوئے ترک صدر نے بعض عرب رکن ممالک کے رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ اس اہم مسئلے پر چند عرب ممالک نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا لیکن اس کے باوجود اجلاس کامیاب رہا ۔
ترک صدر رجب طیب ایردوغان نے کہا ہے کہ سنی یا شیعہ نام کا کوئی دین نہیں، ہمارا صرف ایک ہی دین ہے جو اسلام ہے۔
News ID 1877692
آپ کا تبصرہ